بھارتی انتہا پسندوں نے ’’آئی لو محمدﷺ‘‘ کہنا بھی جرم بنا دیا۔
رواں ماہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں میلاد النبیﷺ کے جلوس میں ’آئی لو محمدﷺ‘ کے بینر آویزاں کرنے پر انتہا پسندوں نے ہنگامہ کیا۔
پولیس نے انتہا پسندوں کے بجائے مسلمانوں کے خلاف ہی مقدمات درج کیے اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
اس اقدام کے خلاف آج جمعہ کی نماز کے بعد بریلی میں ایک پرامن احتجاج پر پولیس نے مسلمانوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس کے بعد مظاہرہ پرتشدد ہوگیا اور پتھراؤ سے 10 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
رائے بریلی میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ ریلی اعلیٰ حضرت درگاہ اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کے گھر کے باہر نکالی گئی جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔
جس کے بعد بھارت کے دیگر شہروں میں بھی کشیدگی پھیل گئی۔