وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے وزیرِ خارجہ یوان گل پنٹو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں غیر قانونی طور پر فوجی خطرے میں ڈال رہا ہے۔
یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا لاطینی امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا وہ ان ممالک کی حمایت پر شکرگزار ہیں جو کیریبین اور لاطینی امریکا پر امریکی جنگ کی خواہش کی مخالفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا امریکا ہمیں اس لیے دھمکیاں دے رہا ہے کیوں وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی بےپناہ تیل اور گیس کے دولت غیرملکی طاقتوں کو لوٹنے کی اجازت دے دیں۔