• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر بعض صارفین نے کہا کہ وہ اسے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ پن پہن کر مودی کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ 

ایک بھارتی صارف نے مودی کو ٹیگ کر کے لکھا کہ ’یہ بہت بڑا پیغام ہے۔‘

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ’ٹرمپ نے ترک صدر اردوان کے ساتھ ملاقات کے لیے کوٹ پر ایف 22 ریپٹر جہاز کی سونے سے بنی پن لگائی تھی۔

وزیراعظم  شہباز شریف سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اردوان سے ملاقات کی تھی۔ 

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر سے ملاقات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات کہی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر شاندار شخصیت ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے امریکا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کو امن کی علمبردار شخصیت قرار دیا اور پاک بھارت جنگ میں جرات مردانہ کردار پر ان کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی سے جنوب ایشیاء میں بڑا سانحہ ہونے سے روک دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید