• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مسافر کے انتقال پر فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ، بچی کی طبیعت خرابی پر دوسری بھی روک لی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کے انتقال کے سبب فلائٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ کراچی سے دبئی پرواز کو 3 سالہ بچی کی طبیعت خرابی کے سبب روک لیا گیا۔

ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق دبئی فیصل آباد کی غیرملکی ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔

ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا۔

ڈاکٹرز پی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے طیارے کے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر ذوالفقار کا انتقال ہو چکا تھا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دیگر تمام مسافر بوئنگ 737 طیارے میں موجود ہیں جبکہ طیارے کو کلیئرنس کا انتظار ہے۔

دوسری جانب کراچی سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 334 میں سوار 3 سالہ بچی کی طبیعت انتہائی خراب تھی، 3 سال کی بچی زہرہ بخار سے بےہوش ہوئی تو عملے نے میڈیکل ایمرجنسی ٹیم کو آگاہ کیا۔

ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق شدید بخار سے حالت انتہائی خراب ہونے پر پرواز کو روک لیا گیا اور بچی زہرہ کو نجی سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید