بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے ماہ جولائی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو 1122کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کنٹرول روم نے ماہ جولائی میں 36810فون کالز موصول کیں جن میں 2219کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں، اور ان پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسطاوقت 6.53منٹ رہا۔ایمرجنسیز کی نوعیت بتاتے ہوئے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرملک آصف رحیم چنڑنے بتایا کہ گذشتہ ماہ میں 742روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،14 آگ لگنے کے واقعات، 66 لڑائی جھگڑے کے، دریا و نہر میں ڈوبنے کے7واقعات،1071میڈیکل و دیگر واقعات اور313دیگر ریسکیوایمرجنسیزآپریشن کے واقعات شامل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایاکہ ریسکیو1122 بہاولپورنے جولائی میں 2251افرادکو ریسکیو کیا،جن میں 560افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیاگیا اور1691افراد جو شدید زخمی حالت میں تھے ان کوابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر 23 جولائی کو ڈینگی ڈے بھی منایا گیا، جس میں پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 نے ایک واک کا اہتمام کرنے کے علاوہ مختلف اداروں میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے لیکچر ز کا بھی اہتمام کیا۔