• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو قصور وار قرار دے دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کو قصور وار قرار دے دیا اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سوریا کمار کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شکایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سوریا کمار یادو پر سیاسی بیان دینے کا الزام ثابت ہوا ہے، آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے فیصلہ سنایا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو کے خلاف فیصلے کی تفصیلات جلد آئی سی سی جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ  میں پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان ہینڈ شیک تنازع اور گراؤنڈ میں گرما گرمی کے بعد شروع ہونے والے معاملات پر پی سی بی نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کروائی تھی۔

 کرکٹ میدان میں سیاسی بیان سوریا کمار کے گلے پڑگئے، ان کی سرزنش کرکے مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی،  میچ ریفری رچی رچرڈسن نے گزشتہ روز دبئی کے ہوٹل میں معاملے کی سماعت کی تھی، اور بھارتی کپتان کو آئندہ سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایات کی تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید