چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اہلِ اسلام سے آج اہلِ فلسطین کے لیے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے یہ اپیل کی ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دعا کریں آج ایسا فیصلہ ہو جائے جو اہلِ فلسطین کی قربانیوں کو سرخرو کر دے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دعا کریں فلسطینی جو 100 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں اللّٰہ انہیں سرخرو کر دے۔