• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف : حفیظ اللہ خان

صفحات: 250، قیمت: درج نہیں

ناشر: قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، یثرب کالونی، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

زیرِ نظر کتاب ایک ایسے نوجوان کی داستان پر مشتمل ہے، جس کا دل حب الوطنی کے جذبات سے سرشار ہے۔ حفیظ اللہ خان کا تعلق کوئٹہ (بلوچستان) سے ہے۔ اُنہوں نے صحافت میں ڈپلوما کیا اور سائنس کے استاد ہیں۔ اُن سے کسی نے پوچھا کہ’’ آپ کی زندگی کی سب سے بڑی آرزو کیا ہے؟‘‘ تو اُنہوں نے جواب دیا۔’’شہادت۔‘‘ یہ بھی حب الوطنی کا استعارہ ہے۔ اگر اُن کی طرح دیگر نوجوان بھی پاکستان سے اِسی طرح عشق کرنے لگ جائیں، تو یہ وطن سدا پھولتا پھلتا رہے گا اور اس کے مخالف ازخود زمین بوس ہوجائیں گے۔ 

زیرِ نظر کتاب اُن کالمز کا مجموعہ ہے، جو پاکستان کے ایک بڑے اخبار میں تواتر سے شائع ہوتے رہے، جب کہ کالمز کے عنوان سے مصنّف کی پاکستانیت جَھلک رہی ہے۔ اُن کا کوئی کالم ایسا نہیں، جس سے جذبۂ حب الوطنی نہ جھانک رہا ہو۔ کتاب میں کُل56 کالمز شامل ہیں۔ حفیظ خان بنیادی طور پر سائنس کے طالبِ علم ہیں، لیکن تاریخِ پاکستان اور نظریۂ پاکستان اُن کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ 

وہ پاکستان سے متعلق مولانا شبّیر احمد عثمانیؒ کی تحریروں سے بہت زیادہ متاثر ہیں، اِسی لیے اُن کا کئی جگہ ذکر کیا ہے۔ کتاب میں کوئی تعریفی مضمون ہے اور نہ فلیپ، اِس سے بھی مصنّف کی خود اعتمادی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔