• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا اسٹار طلحہٰ احمد کی کونسی ویڈیو وزیر اعظم کو پسند آئی؟

پاکستان کے معروف کانٹینٹ کری ایٹر طلحہٰ احمد نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم کو میری سرکاری افسر والی ویڈیو بےحد پسند آئی تھی۔

یوٹیوبرز شیراز کے بعد طلحہٰ احمد وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے دوسرے سوشل میڈیا اسٹار ہیں۔

طلحہٰ احمد نے حال ہی میں جیو کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال پوچھا کہ وزیر اعظم نے آپ کو آپ کی کس ویڈیو پر کال کی اور وزیر اعظم ہاؤس بلایا؟

میزبان کے سوال پر سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا کہ یوتھ پروگرام کے سلسلے میں وزیر اعظم کی ٹیم سے رابطہ پہلے سے تھا تاہم جب میں ایک ایونٹ کے سلسلے میں اسلام آباد گیا تو وزیراعظم کی ٹیم نے مجھ سے رابطہ کرکے ملاقات طے کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کا تصور بھی نہیں کیا تھا، اہل خانہ یہ جان کر بہت خوش ہوئے۔

طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیر اعظم نے میری چند ویڈیوز دیکھی ہوئی تھی لیکن انہیں میری سرکاری افسر اور بالی ووڈ فلموں میں مسلم کا کردار والی ویڈیو بہت پسند آئی تھی، انہوں نے مجھے اس پر لائیو پرفارم کرنے کا بھی کہا۔

کانٹینٹ کری ایٹر نے کہا کہ جب میں نے سرکاری افسر کے کردار پر پرفارم کرکے دیکھایا تو وہ اس پر ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ میں تمہاری اس حرکت پر معطل کرتا ہوں۔ بعدازاں وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی اس ملاقات کی تعریف کرہے تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید