• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث وحید نے مریم فاطمہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

معروف اور باصلاحیت اداکار حارث وحید نے پہلی بار اپنی سابقہ بیوی اداکارہ مریم فاطمہ سے علیحدگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

حارث وحید کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کرچکے ہیں، وہ 2018 میں اداکارہ مریم فاطمہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم دونوں نے 2022 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

حال ہی میں حارث وحید ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

اداکار نے کہا میں طلاق کے لیے تیار نہیں تھا، مجھے نہیں معلوم کہ اداکاروں کا کام ان کی ازدواجی زندگی پر اثر ڈالتا ہے یا نہیں، لیکن ہمارے درمیان ایسا نہیں تھا، یہ ایک ذاتی یا آپ کہہ لیں باہمی فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں مشکلات آنا فطری عمل ہے، زندگی میں ہر کسی کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ ہاں، اس وقت دکھ اور دباؤ ہوتا ہے، لیکن یہ سب زندگی کا حصہ ہے، ہم سب نے جینا ہے، چیلنجز کا سامنا کرنا ہے اور آخرکار ایک دن دنیا سے چلے جانا ہے۔

حارث وحید نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے ہر تجربے کو قسمت کا حصہ سمجھتا ہوں، جو کچھ میری زندگی میں ہوا، وہ ہونا ہی تھا، میں نے اس سے سیکھا اور آگے بڑھ گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید