ڈراموں میں ماں کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ جب میں مروں گی تو یہ ہدایت کر کے مروں گی کہ جنازے میں کسی کو کھانا نہیں کھلایا جائے گا، جس نے آنا ہے آئے، جس نے نہیں آنا وہ نہ آئے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی اور معاشرے کی ایک تلخ حقیقت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے لکھا کہ ابو کے انتقال کے وقت جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ جھنجھوڑ کر رکھا وہ یہ تھی کہ کالونی کے انچارج میرے پاس آئے اور سوال کیا کہ کرسیاں ، ٹینٹ اور کھانا کہاں سے کروانا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ اس دن میں رات گئے تک صرف مہمان نوازی میں مصروف رہی اور ان سے یہی پوچھتی رہی کہ کیا آپ نے کھانا کھایا ہے، کیا آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے؟