• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی سے لگائی گئیں شکایات پر پی ٹی آئی ارکان آپس میں الجھ پڑے، اندرونی کہانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی ارکان بانی چیئرمین سے لگائی گئیں شکایات پر آپس میں الجھ پڑے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں ارکان بانی سے لگائی گئیں شکایات پر آپس میں ہی الجھ پڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وکلاء کے اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہ پہنچانے کا نقطہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممبران اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے چند وکلاء غلط معلومات پہنچاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے مزید کہا کہ ممبران پارلیمان کی قربانیوں کے بارے میں بانی کو جیل میں کچھ بھی نہیں بتایا جاتا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں چند رہنما اور صرف مخصوص گروپ کا موقف ہی بانی چیئرمین تک پہنچایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید