• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آرمی کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ، آئی ایس پی آر

پاکستان آرمی نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار فتح 4 کروز میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے۔

چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نےتجربے کا مشاہدہ کیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیفس نے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے میں شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ایویونکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، یہ میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق یہ میزائل زمینی سطح کے ساتھ پرواز کی خصوصیات کا حامل ہے، ان خصوصیات کے باعث یہ اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔

قومی خبریں سے مزید