• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا امن پلان مثبت پیشرفت ہے، اعزاز چوہدری

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ٹرمپ کے امن پلان کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا۔

پروگرام کیپٹل ٹاک میں اعزاز چوہدری، سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نےاظہار خیال کیا۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوئے نہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس پلان سے فلسطین میں خون خرابہ رکنے کی ایک بڑی اچھی خبر آئی ہے کیونکہ نہ تو نیتن یاہو رک رہے تھے اور نہ ہی امریکا خون خرابہ روکنا چاہتا تھا۔

اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ نیتن یاہو پورے غزہ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ وہاں جزیرہ بنانا چاہ رہے تھے اب نہ تو انہوں نے قبضہ کرنا ہے نہ ہی فلسطینیوں کو ملک بدر کرنا ہے۔

سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امن پلان میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا اشارہ نہیں۔

دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ پاکستان اس پلان میں اہم رکن بنا ہے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کرنے والے نریندر مودی سے اسکے دوست نیتن یاہو نے مشاورت تک نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل میں عالم اسلام کی مشاورت چاہتا تھا جو کہ اس امن پلان میں موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید