• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 4 ڈولفن اہلکار رشوت لینے پر ملازمت سے برطرف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں شہری کو یرغمال بنا کر اس سے رشوت لینے والے 4 ڈولفن اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کو انکوائری رپورٹ میں رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق رشوت ستانی کا واقعہ 17 ستمبر کو حاجی کیمپ کے پاس پیش آیا، شہری خریداری کے بعد آن لائن بائیک رائیڈر کا انتظار کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے رشوت لینے کے لیے شہری کا جھوٹا بیان ریکارڈ کیا اور ویڈیو بنائی۔

اہل کاروں نے ویڈیو بیان لے کر شہری سے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا، شہری نے 29 ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکلوا کر ڈولفن اہلکاروں کو دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید