• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی علی نے والد محمود کی سختیوں اور محبت کا ذکر چھیڑ دیا

بھارتی لیجنڈ گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ والد محمود علی بہت سخت تھے، مجھ پر کئی پابندیاں تھیں۔

67 سالہ لکی علی 90 کی دہائی کے نامور سنگر تھے، انہوں کئی فلموں کے گانوں کو اپنی آواز سے مقبولیت کے پر لگادیے تھے۔

اُن کے والد محمود علی اداکار، گلوکار اور فلمساز تھے، جن کا 2004ء میں 71 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، مداح انہیں کامیڈی اور اداکاری کےلیے زیادہ جانتے ہیں۔

لکی علی نے بتایا کہ والد بہت سخت تھے، مجھے بھی لاڈ یا پیار نہیں دیا، روز صرف 5 روپے دیتے اور شام کو حساب مانگتے، شام 6 بجے کے بعد گھر سے نکلنے کی اجازت نہ دیتے۔

لیجنڈ گلوکار نے مزید کہا کہ میں بس میں سفر کرتا تھا، والد کے پاس 27 گاڑیاں تھیں لیکن وہ مجھے ایک بھی چلانے نہ دیتے بلکہ کہتے ’اپنی کمائی سے خرید کر چلالینا‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے 21 سال کی عمر تک کبھی بھی کسی کے ساتھ ڈیٹ پر جانے نہیں دیا، والد سختی کے ساتھ ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں میرے ساتھ کھڑے رہتے، مجھے نصیحت کرتے اور حوصلہ بھی بڑھاتے۔

لکی علی نے کہا کہ جب بھی مجھے کوئی مسئلہ درپیش ہوتا تو میں ان ہی کے پاس جاتا، وہ میری ہر بات غور سے سنتے، انہوں نے مجھے کبھی بگاڑ کا راستہ نہیں دکھایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مرنے سے پہلے والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں اپنے بھائیوں کا بھی والد تھا، اب میرے بعد تم ان کے ذمے دار ہو گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید