کراچی کے علاقے مغل ہزارہ گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑوں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مغل ہزارہ گوٹھ میں گھر سے ملنے والے دھڑ کی شناخت امداد کے نام سے ہوئی ہے، امداد کے قتل کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول امداد کے دو دوستوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے دو روز قبل ملنے والے دھڑ کی بھی شناخت ہوگئی، مقتول کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ مقتول محمد یوسف کا سر گجر نالے سے ملا تھا، مقتول یوسف کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے۔