• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ کراچی کا گیارہویں سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 19 ہزار 433 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔

انٹر بورڈ کراچی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 19 ہزار 23 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 569 امیدوار تمام 6 پرچوں میں پاس ہوئے۔

اعلامیے میں کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 ہزار 392 طلباء 5 پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 357 طلباء 4 پرچوں میں پاس ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید