سرگودھا ( آن لائن ) تھانہ ساجد شہید کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن ڈی بلاک سے نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں گاڑی سے برآمد کی گئیں۔ سرگودھا میں سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ڈی بلاک میں لڑکی رابعہ عاصم اپنی دوست فروہ سے ملنے اس کے گھر گئی تاہم بہت دیر بعد گھر واپس نہ آنے پر جب والدہ نے رابطہ کیا تو رابطہ نہ ہو سکا، جس کے بعد والدین نے بیٹی کے حوالے سے پولیس کواطلاع دی۔ پولیس رابعہ کی دوست فروہ کے گھر پہنچی جہاں گھرکے پیچھے کھڑی گاڑی میں رابعہ اورفروہ کے بھائی محمد علی کی لاشیں برآمدہوئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی جب کہ ان کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا، لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کا پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجوہات کے حوالے سے معلوم ہوگا تاہم لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔