• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی نہیں، عوام کی گاڑی میں لگوایا، مریم نواز

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی نہیں ہے اور چارجر نہیں ہے، عوام کی گاڑی میں لگوایا ہے۔

لاہور میں  الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور میرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے، لاہور میں جگہ جگہ نواز شریف کی محبت اور خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، لوگ لاہور آتے ہیں تو کہتے ہیں دوسرے ملک میں آگئے، لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہمیں دے دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میانوالی میں بس سسٹم نہیں تھا، حالانکہ ایک شخص میانوالی سے اقتدار کی کرسی پر پہنچا، دسمبر تک لاہور میں مزید 70 بسیں آجائیں گی، شیخوپورہ، لاہور اور قصور ڈویژن میں ملا کر 500 بسیں بنتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں دی جانے والی خدمات کا دائرہ پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ کہا جائے مریم نواز صرف لاہور کو ترقی دے رہی ہے، جو معذور افراد گرین بس پر آتے ہیں اگر ان کے پاس وہیل چیئر نہیں تو ان کا ڈیٹا اکٹھا کر کے گھر وہیل چیئر پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج میری گاڑی میں اتنی سہولتیں نہیں ہیں جتنی پنجاب کے عوام کو دی جانے والی گاڑیوں میں ہیں، میٹرو بس یو یا اورنج ٹرین آغاز لاہور سے ہی ہوا، پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بس سروس شروع کر رہے ہیں،  پورے پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، پنجاب میں تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی قلت ہے۔

قومی خبریں سے مزید