• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ملزم نے دوست کو فائرنگ سے قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ملزم نے اپنے دوست کو فائرنگ سے قتل کرکے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں خوفناک واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک شخص نے اپنے ہی دوست کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

دوست کو قتل کرتے ہوئے ملزم نے 11 سیکنڈ کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور  سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے جسے بدھ کے روز اس کے دوست نے سینے میں تین گولیاں ماریں۔ ویڈیو میں پس منظر سے ایک آواز آتی ہے، "چھوڑ دے"۔

 اس کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوجاتے ہیں، بعد ازاں عادل کی لاش ایک ٹیوب ویل کے قریب سے ملی، اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ عادل کو پہلے سے قتل کیا گیا تھا یا فائرنگ کے وقت وہ زندہ تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ میرٹھ کا پہلا واقعہ ہے جس میں قتل کی ویڈیو بنا کر دانستہ طور پر وائرل کی گئی تاکہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔

مقتول کے اہل خانہ کی شکایت پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا اس کے پیچھے منظم جرائم پیشہ گروہ ملوث ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید