• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کا معاہدے پر بلا تاخیر عمل درآمد کیلئے فریقین پر زور

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے معاہدے پر بلا تاخیر عمل درآمد کے لیے فریقین پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ حماس کا امریکی امن منصوبہ تسلیم کرنا اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی کوششوں کے حامی ہیں جس نے ہمیں امن کے قریب پہنچایا ہے۔ 

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزید مذاکرات اور پائیدار امن کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی کے خاتمے، یرغمالیوں کی واپسی اور امداد تک رسائی کا یہ بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔

حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیار مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کرے گی۔



بین الاقوامی خبریں سے مزید