• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں تبدیلی آگئی، پہلی ممکنہ خاتون وزیرِاعظم کا نام سامنے آگیا

سانائے تکائچی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
سانائے تکائچی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا لیڈر منتخب کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی(LDP) نے سانائے تکائچی کو نیا قائد منتخب کرلیا ہے جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بنے جارہی ہیں۔

سانائے تکائچیکی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب کی اس دوڑ سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔

پارٹی سربراہ کے انتخاب میں ان کا مقابلہ جاپان کے سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی سمیت 4 امیدواروں کے ساتھ تھا، جہاں سخت مقابلے کے بعد وہ پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

شنجیرو کوئزومی اگر انتخابی دوڑ میں کامیاب ہوجاتے تو وہ جاپان کی تاریخ میں نوعمر ترین وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بن جاتے۔

سانائے تکائچی دائیں بازوں کی جانب جھکاؤ رکھتی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ جاپانی پارلیمنٹ میں اگلے وزیراعظم کے چناؤ کے لیے 15 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید