• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل کا ’جیو ٹی وی‘ پر دھماکے دار آغاز، پہلی قسط نے دھوم مچا دی

پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ منتظر میوزک مقابلے ’پاکستان آئیڈل‘ کا دھماکے دار آغاز ’جیو ٹی وی‘ سے ہو گیا ہے۔

ملک بھر کے نوجوان گلوکار اپنی آواز کے جادو کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی پہلی کوشش کی۔

پاکستان آئیڈل سب سے پہلے جیو ٹی وی سے نشر کیا گیا جس کی پہلی ہی قسط نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

سپر اسٹار بننے کا خواب رکھنے والے اُمیدواروں کی ایک کے بعد انٹری ہوئی، کئی خوبصورت آوازوں نے ججز اور ناظرین کو متاثر کیا تاہم ججز کے لیے بھی انتخاب آسان نہ رہا۔

ججز نے نا صرف آواز کی پختگی بلکہ انداز، پیشکش اور جذبے کو پرکھتے ہوئے امیدواروں کا سخت امتحان لیا، کچھ نوجوانوں کو اگلے مرحلے کا ٹکٹ ملا تو کوئی مایوسی کے ساتھ لوٹ گیا۔

میزبان سید شفاعت علی نے بھی اپنے منفرد انداز سے میوزک کے سب سے بڑے شو کو روق بخشی۔

یاد رہے کہ ’پاکستان آئیڈل‘ کا یہ سلسلہ اب مزید دلچسپ اور سنسنی خیز مراحل میں داخل ہو گا، جہاں ہر گلوکار کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہو گی۔

کون اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گا اور کون باہر ہو جائے گا؟ یہ فیصلہ ججز کی کڑی جانچ اور ناظرین کی دلچسپی طے کرے گی، پاکستان کی منفرد آواز ڈھونڈنے کا یہ سفر اب ہر ہفتے اور اتوار کی رات ’جیو ٹی وی‘ پر جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید