• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔

استور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، استور کے بالائی علاقوں چلم، شیر قلی سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید