بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجلنگ میں شدید بارشوں اور مٹی کا تودا گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
دارجلنگ اور کلمپونگ کے شہر بارشوں اور سیلابی صورتحال سے شدید متاثر ہوئے ہیں، اہم سیاحتی مراکز میریک اور کرسیونگ کو ملانے والا فولادی پُل اور مختلف سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔
بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے بھاری مشینری اور ہنگامی امداد پہنچانے والی گاڑیوں کو متاثرہ علاقے میں بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔