• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن کا پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی کی شارعِ فیصل پر جماعتِ اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کیا گیا۔

مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے لوگ ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، حماس امت کے ماتھے کا جھومر ہے، حکمراں طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہونے لگتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگ مزاحمت کی علامت ہیں، اب تک 67 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اہلِ فلسطین قربانیاں دے رہے ہیں لیکن مسلم حکمراں امریکا کی غلامی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق کام اور اپنا دفاع کر رہی ہے، حماس نے فلسطین کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، حماس کے معاملے میں کسی کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو موقع دیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جائے، اقوامِ متحدہ امریکا کی غلام ہے جو مسائل حل نہیں کر سکتی۔

قومی خبریں سے مزید