• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا چکوال میں سڑکوں و پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کا حکم

اوورسیز پاکستانیوں کی درخواست پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چکوال میں سڑکوں اور پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و مرمت کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ نے تکیہ شاہ مراد، جنڈیال فیض اللّٰہ اور شاہ پور سیداں روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ 

یہ سڑک سیلاب سے قبل محض ایک گزر گاہ کی حیثیت رکھتی تھی، تاہم حالیہ سیلابی ریلے کے باعث تکیہ شاہ مراد روڈ کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا تھا۔

سی اینڈ ڈبلیو حکام نے وزیرِاعلیٰ کی ہدایت پر فوری طور پر سڑک کی عارضی بحالی مکمل کر کے آمد و رفت بحال کر دی، محکمے نے سیلابی ریلوں سے مستقبل میں سڑک کو نقصان سے بچانے کے لیے متبادل حفاظتی پلان بھی پیش کر دیا۔

حکام کے مطابق تکیہ شاہ مراد روڈ پر پانی کے گزرنے کے لیے آبی گزر گاہ (واٹر کراسنگ پوائنٹ) تعمیر کی جا رہی ہے، تاکہ آئندہ کسی بھی سیلابی ریلے کی صورت میں سڑک متاثر نہ ہو اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

قومی خبریں سے مزید