• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں: احسن اقبال

احسن اقبال—فائل فوٹو
احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے، کسی نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے پہلے سے زیادہ شدت سے جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکۂ حق کے بعد دنیا میں پزیرائی ملی، بھارت کے اندر لوگ اپنی قیادت سے سوال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت اپنے عوام کو خوش کرنے کے لیے بڑھکیں لگا رہی ہے، ہم پاکستان کو وہ ماڈل بنا کر پیش کریں گے، جسے دنیا دیکھے گی۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل کو سیاسی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے تیزی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید