• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت کا سیکیورٹی دینے کا اعلان، ایمل ولی کا ردِعمل

ایمل ولی خان—فائل فوٹو
ایمل ولی خان—فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا حکومت کے 12 سیکیورٹی اہلکار دینے کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔ 

صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایمل ولی خان کی سیکیورٹی پر 12 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ایمل ولی خان کی سیکیورٹی دی ہے۔

کے پی حکومت کے مطابق اسلام آباد میں ایمل ولی کے ساتھ 4 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ ولی باغ چارسدہ میں اُن کی رہائش گاہ کی حفاظت پر 8 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

دوسری طرف اس معاملے پر ایمل ولی خان نے ردِعمل دیا اور سیکیورٹی معاملے پر گنڈاپور حکومت کے رویے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میری سیکیورٹی پر مامور اہلکار کی نہیں، جھوٹا تاثر دیا گیا کہ پولیس سیکیورٹی واپس کر دی گئی ہے۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ حکومت کے یہ ڈرامے بند ہونے چاہئیں، میرے ذاتی سیکیورٹی اہلکار ولی باغ میں موجود ہیں، مجھے حکومت کی کسی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔

قومی خبریں سے مزید