کراچی میں ایس آئی یو کا مبینہ مقابلہ، انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم احتشام الدین کا تعلق بھتہ خور گروہ صمد کاٹھیا وارڈی سے تھا۔
ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا ہے کہ پُرامن احتجاج کا حق ضرور ہے، مگر کچھ شرائط بھی ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل کا کنٹرول پاکستان کے عام شہریوں کے ہاتھ میں آنا چاہیے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کہتے ہیں ججز 3 مہینے کی چھٹیاں کرتے ہیں، کس نے کہا کہ ججز 3 ماہ کی چھٹی کرتے ہیں
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت، خاص طور پر رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعلیٰ کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھنے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا
حب کے قریب گڈانی کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق ہو گئے۔
وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لبنان کے وزیرِ داخلہ کا استقبال کیا
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گینگ وار کے سرغنہ کاشف ڈاڈا کا بھائی ہے
شہباز حکومت ڈھائی سال میں لیوی کی مد میں 3 ہزار 137 ارب روپے وصول کر چکی ہے: جماعتِ اسلامی
پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں عطاء اللّٰہ نے 6 ہزار 618 جبکہ امام مالک نے 6 ہزار 605 ووٹ حاصل کیے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے میں تینوں ممالک شامل ہیں، ہمارا مقصد خطہ میں امن و استحکام ہے۔
کابینہ ڈویژن نے صوبوں سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اتوار کی صبح 6 بجے کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔