اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہورہی ہے۔
اسرائیلی کمانڈرز سے خطاب میں ایال ضمیر نے کہا کہ اگر سیاسی کوشش کامیاب نہیں ہوئی تو ہم لڑائی میں واپس آجائیں گے۔
ایال ضمیر نے کہا کہ سیاسی قیادت آپ کی فوجی کامیابیوں کو سیاسی کامیابیوں میں تبدیل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جارحانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، ہر میدان میں دشمن کو تباہ کر رہا ہے اور پورے مشرق وسطیٰ میں حقیقت بدل رہا ہے۔