• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیال ہے جرمنی میں ڈرون پروازوں کے پیچھے روس ہے، جرمن چانسلر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے جرمنی میں دیکھے گئے متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈرونز کی وجہ سے پروازیں درہم برہم ہوئیں، میونخ میں 10ہزار سے زائد مسافر پھنسے۔ 

جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ دور کے مقابلے میں زیادہ تھی، ان میں کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا، سارے ڈرون جاسوسی پروازوں پر تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید