• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس، اسرائیل اور امریکا کے آج مذاکرات

حماس، اسرائیل اور امریکی وفود آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں مذاکرات کریں گے، مذاکرات کا محور صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ہوگا، اسرائیلی وفد مذاکرات کے لیے آج مصر روانہ ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف امریکا کی نمائندگی کریں گے۔

بالواسطہ مذاکرات کے لیے حماس کے وفد کی آمد بھی متوقع ہے۔ 

صدرٹرمپ نے کہا کہ معاہدے میں ہمیں زیادہ لچک کی ضرورت نہیں کیونکہ سب ہی متفق ہیں، کچھ تبدیلیاں تو ہمیشہ ممکن رہتی ہیں، وہ برسوں سے ایک منصوبے کے لیے لڑتے رہے  ہیں، لوگ اس پیش رفت سے بہت خوش ہیں۔

حماس کے اتفاق پر جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہو سکتی ہے، غزہ معاہدہ پوری دنیا کے لیے عظیم معاہدہ ہے، دھمکی بھی دی کہ غزہ سے کنٹرول ختم نہ کیا تو حماس کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ نوے فیصد معاملات طے ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں ابھی کوئی جنگ بندی نہیں، کچھ جگہ عارضی بمباری روکی ہے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس بین الاقوامی نگرانی میں اسلحہ سپرد کرنے پر رضامند ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید