اپوزیشن آج قومی اسمبلی،سینیٹ سیکریٹریٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے نام جمع کرائے گی۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔
سینیٹ میں علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔
مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بکواس کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں میں غیر حاضر، پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا۔
ژوب میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینی سفیر زوہیر محمد کو اجرک کا تحفہ دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں، سندھ کلچر ڈے نے پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی میں بےمثال کردار ادا کیا۔
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی۔
اندرون سندھ کے شہروں حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، تھر پارکر سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ جاپان کی اسمبلی میں کرسیاں چلتی ہیں لیکن اداروں پر حملے نہیں ہوتے۔
ضلعی عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ ملزم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔