شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں 4 مسافر زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔