• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا: شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں برادر ملک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، جن سے وہ انسانیت کی خدمت کرسکیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان اور یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔

قومی خبریں سے مزید