پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں قتل کے ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج محمد کاشف نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں 4 نومبر 2023ء کو پیش آنے والے واقعے کی سماعت ہوئی۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم نے گاڑی راستے سے نہ ہٹانے پر پڑوسی کے ساتھ تکرار کی اور تکرار کے دوران چاقو کے وار سے پڑوسی عثمان کو قتل کیا۔