کررہے ہیں جو حجّت و تکرار
کس قدر بڑھ رہی ہے شان اُن کی
صوبے قابو میں کیا رکھیں گے وہ
جن کے بس میں نہیں زبان اُن کی
ریاستی انتظامیہ کی مخالفت اور مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیے۔
جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں صدر ڈینئل نوبوآ (Noboa) پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا، ٹیم کا دوسرا گروپ صبح لاہور پہنچے گا۔
روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جارہا ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔
روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ روس نے اس سال یوکرین میں 5 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ قبضے میں لیا ہے۔
سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع ہوگئی، کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرینِ ماحولیات، پالیسی ساز، صنعت کار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اس تقریب سے چینی حکام کو دور رکھا جائے۔
امریکا میں ایف آئی پی ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست ہوگئی۔
پاک افغانستان فٹبال میچ کے انعقاد کیلئے آخری کوشش، افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کیلئے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
کراچی کی نجی رہائشی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشت کاری بے نقاب ہو گئی۔
پشاور پولیس نے واہ کینٹ کوہستان کالونی میں مطلوب ملزمان کے ساتھ مقابلہ کا ہے جس کے دوران مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی۔
ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کا پانی سمندر میں شامل ہونے سے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ناگوار بات کا مریم نواز نے جواب دیدیا ہے۔