• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں ماہ آسیان اجلاس میں شرکت کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رواں ماہ ملائیشیا میں آسیان اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ آسیان اجلاس 26 سے 28 اکتوبر تک ہوگا۔ 

امریکی خبر رساں ادارے پولیٹیکو کے مطابق اس شرکت کے لیے وائٹ ہاؤس نے ملائیشیا سے کہا ہے کہ آسیان اجلاس میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی تقریب کی صدارت صدر ٹرمپ کو دی جائے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تقریب سے چینی حکام کو دور رکھا جائے۔ 

خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ملائشین حکام سے کہا ہے کہ امن معاہدے کا سارا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو ملنا چاہیے کیوں کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے امن مذاکرات ٹرمپ کی کوششوں سے ہوئے، اس میں چین کا کوئی کردار نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید