• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پولیس مقابلے میں مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور پولیس نے واہ کینٹ کوہستان کالونی میں مطلوب ملزمان کے ساتھ مقابلہ کا ہے جس کے دوران مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آدم دہشت گردی، قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب تھا، جو دھمکی آمیز آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔

پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم آدم نے پشتخرہ میں انجن آئل کے گودام پر فائرنگ کر کے ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔

پولیس کے مطابق کوہستان کالونی میں مقابلے میں مارا گیا ملزم آدم افغان شہری ہے، جس نے پاکستانی شہریت کی جعلی دستاویزات بنائی ہوئی تھیں۔


قومی خبریں سے مزید