ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کا پانی سمندر میں شامل ہونے سے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔
کراچی سے کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق سمندری حیات کے لیے ماحول اس وقت کافی سازگار ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے سمندر اور ساحلی علاقوں میں مچھلی اور جھینگوں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔