ریاستی انتظامیہ کی مخالفت اور مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیے۔
ٹیکساس سے آئے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی، نیشنل گارڈ کو امریکی فوج کے ریزور سینٹر میں ٹہرایا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ مختلف ریاستوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کررہی ہے تاہم ڈیموکریٹک ریاست میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا سبب نہیں بتایا گیا۔
شکاگو میں جرائم کی شرح کم ہونے کے باوجود امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ ریاست الی نوائے کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہے۔
امریکا میں ڈیڑھ سو برس سے نافذ قانون کے تحت فوج کو داخلی قوانین لاگو کرنے کی اجازت نہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بغاوت ایکٹ نافذ کریں گےجس کے نتیجے میں صدر کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ ان ریاستوں میں فوج بھیجیں جو بغاوت نہیں روک پا رہیں یا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہیں۔