کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں دورانِ ڈکیتی بچوں کے سامنے والد کے قتل کے ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے ساتھی کے ہمراہ 28 ستمبر کو مصطفیٰ کالونی میں شہری سجاد کو قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔