متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار قومی اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر ہوگئے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق فاروق ستار کو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور آدھے گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوں گے،وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختون خوا کو بھجوائیں گے۔
اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈلائن ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی بچوں کے سامنے والد کے قتل کے ملزم گرفتار کرلیا۔
عدالت عالیہ سندھ کی سرکٹ بینچ میرپور خاص نے عمر کوٹ میں یتیم لڑکی پر تشدد اور گھر پر قبضے کے کیس میں دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔
آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔
شاہز یب خانزادہ کا کہنا ہے علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلی سے ہٹانے کی تصدیق کر دی اور اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی۔
جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر ابھی کوئی بات نہیں کر سکتا، موجودہ صورتِ حال پر نظر ہے، صوبے میں بے امنی و کرپشن انتہا پر ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنارہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پارٹی اور بانی کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا،
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے کہا کہ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشتگردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے، وہ موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین یاد رکھیں ، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں کرائم ریٹ زیرو ہے۔