• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ، یتیم لڑکی پر تشدد، گھر پر قبضے کے کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم

عدالت عالیہ سندھ کی سرکٹ بینچ میرپور خاص نے عمر کوٹ میں یتیم لڑکی پر تشدد اور گھر پر قبضے کے کیس میں دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ پیش ہوئی اور جج کے روبرو پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور پولیس کو کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔

ایک ماہ قبل مسلح ملزمان نے لڑکی پر تشدد کرکے گھر پر قبضہ کرلیا تھا، عوامی ردعمل اور حکام کی مداخلت پر پولیس نے گھر خالی کرایا تھا۔

پولیس حکام نے عمر کوٹ تھانے میں معاملے کا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید