• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کلچر ڈے نے ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں، سندھ کلچر ڈے نے پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا۔ 

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ اور سچل سرمستؒ جیسے روحانی شاعر پیدا ہوئے، ان بزرگوں کا پیغام محبت، اخوت اور برداشت آج بھی ہمیں یکجہتی اور ہمدردی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ سندھ کی وراثت اجراک، ٹوپی، موسیقی، ادب اور لوک روایتوں میں جھلکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ثابت قدمی، ترقی پسند سوچ اور پاکستان کے وفاق کو مضبوط بنانے میں کردار پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید