• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سوئی نادرن حکام کے مطابق سسٹم میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر (جی ایم) سیلز نےکہا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں اور اسے ضائع مت کریں۔

جی ایم سیلز نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول واپس لے لیا ہے، مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں۔

اس سے پہلے جاری کیے گئے شیڈول میں دسمبر سے فروری تک 3 اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید