• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فیصلہ کرے کہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازع قیادت کے؟ احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نےتاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید