جمعہ کی شام کو اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد ، لطیف آباد، قاسم آباد میں بارش کے بعد نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے۔
ادھر بدین اور گردونواح کے شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش ہوئی ہے۔دوسری کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب میں بھی بارش ہوئی ہے اور یہ سلسلہ آخری خبریں آنے تک جاری تھا۔